ملک مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا: ساجد نقوی

17 جولائی 2017

لاہو(خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا ہے کہ ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے، مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد مختلف آرا سامنے آئیں جوجمہوری معاشرے کی عکاس ہیں ، سیاسی اختلاف کو سیاسی تصادم سے بننے سے بچانا ہوگا، پاکستان کے اصل مسائل دہشتگردی،ناانصافی،غربت ، بے روزگاری ہے ، ملکی استحکام کیلئے سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر غور کرنے کی ضرورت ہے، اسلامی تحریک پاکستان عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ آئی ٹی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ دارروں کوآئندہ قومی انتخابات سے قبل سیاسی طور پر حلقوں میں جانا چاہیے۔