عظمت توحید و حرمت رسولؐ کا تحفظ مشن ہے: میاں جمیل
لاہور (خبر نگار) عظمت توحید اور حرمت رسولؐ کا تحفظ زندگی کا مشن ہے۔ ہر حال میں جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام پیغام توحید و رسالت عام کرنے میں مصلحت پسندی کا شکار نہ ہوں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحید و رسالت پر پختگی سے عمل پیرا ہوکر زندگی میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عظمت مصطفیؐ کو دنیا کی ہر چیز سے عزیز و محترم نہ مان لیا جائے‘ تب تک اعمال و ایمان کی قبولیت ممکن نہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا حضور نبی کریمؐ کائنات میں سب سے اعلیٰ و ارفع خاتم النبین ہیں۔