فلاح انسانیت فائونڈیشن کے زیراہتمام 5 روزہ پروفیشنلر ریسکیو کورس شروع

17 جولائی 2017

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ریسکیو ٹریننگ انسٹیٹیوٹ واپڈا ٹاون میں 5 روزہ پروفیشنل ریسکیو کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے ریسکیو کورس میں پنجاب، سندھ، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر سے امدادی رضاکار شریک ہیں جن کو سیلابوں، زلزلوں، حادثات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں ریسکیو کرنے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ملک کے مایہ ناز انسٹریکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو رضاکاروں کو جدید طریقوں اور آلات کی مدد سے آگ لگنے، ڈوب جانے اور حادثات میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے خصوصی لیکچرز کے ساتھ ساتھ عملی مشقیں بھی کروا رہے ہیں۔