عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کا اجلاس

17 جولائی 2017

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی لاہور کے عہدیداران کا اجلاس جامع مسجداقصیٰ میں مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کے سرپرست مولانا مشہوداحمدکی صدارت میں منعقد ہواجبکہ مہمان خصوصی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم تھے۔ اجلاس میں مولانا عبدالخالق،مولانا قاری عبدالرحمن ،مولانا مسعوداحمد،مولاناحبیب الرحمن ضیائ،قاری سعیدالرحمن،قاری سیف الرحمن،مولانا وسیم اللہ،مولانا عزیزالرحمن،بھائی ابراہیم،بھائی عمران،بھائی محمود سمیت کئی ایک عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ مولانا عبدالعزیز نے کہا کہ پورے اسلام کی عظیم الشان عمارت عقیدہ ختم نبوت پر قائم ہے۔