فیروزوالا: جگہ جگہ رکشوں کے غیرقانونی اڈے قائم‘ چلنا بھی محال ہو گیا

17 جولائی 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک‘ امامیہ کالونی‘ رچنا ٹائون اور بتی چوک میں جگہ جگہ رکشوں کے غیرقانونی اڈے قائم ہونے سے گزرگاہیں مکمل طورپر بند ہو گئیں۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور ٹریفک پولیس شیخوپورہ‘ پٹرولنگ پولیس شیخوپورہ کی غفلت کے باعث ٹریفک بند رہنا معمول بن گئی ہے۔