مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی: غلام مرتضیٰ بھولا ڈوگر
فیروزوالا (نامہ نگار) سابق صوبائی مشیر اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر غلام مرتضیٰ بھولا ڈوگر نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ نہیں دیں گے اور نہ ہی اسمبلی توڑیں گے۔ (ن) لیگ کا دور حکومت اقتدار کا نہیں‘ عوامی امنگوں کا ثبوت ہے۔