اسلامی معاشرے میں حواکی بیٹی تختہ مشق بن گئی: روحی کھوکھر

17 جولائی 2017

لاہور(پ ر)مووآن پاکستان کی مرکزی رہنما روحی کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسلامی معاشرے میں حواکی بیٹی کوتختہ مشق بنالیا گیاہے ۔مردحضرات کے مقابلے میںخواتین کے بنیادی حقوق زیادہ پامال ہورہے ہیں۔خواتین کوہرسطح پرامتیازی رویوں کاسامناکرناپڑتا ہے۔مووآن پاکستان کی قیادت خواتین کواستحصال سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔یہ دورخواتین کیلئے کسی پرآشوب دورکی طرح ہے،ظلم وتشدداورناانصافی نے خواتین میں احساس محرومی پیداکردیا۔