یو سی 232 میں کل کھلی کچہری لگائی جائیگی
لاہور (پ ر) ٹا ئون شپ یو سی 232 کے زیر اہتمام کل صبح منگل کو 10 بجے لال سکول بلاک نمبر 15 کے سامنے ایک کھلی کچہری زیر صدارت چئیرمین حاجی محمد اجمل ہاشمی لگائی جا رہی ہے، جس میں حکومت کی جانب سے ٹیوب ویلوں کے فنڈز جری ہو جانے کے باوجود واسا حکام کی تاخیری حربوں اور عدم توجہی پر احتجاج کیا جائے گا ، کھلی کچھری میں یوسی ممبران تاجران بورڈ سماجی و سیاسی نمائندے بھر پور شرکت کریں گے۔