نوٹنگھم ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 474 رنز کا ہدف

17 جولائی 2017

نوٹنگھم (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے 474 رنز کا ہدف دیدیا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے ر وز جنوبی افریقہ نے 343 رنز 9 وکٹوں پر اننگز ڈیلیئر کر دی۔ دوسری ا ننگز میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ایلگر 80، آملہ 87، پلیسز 63، فلینڈر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی 4، اینڈرسن اور سٹوکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے ایک رن بنایا تھا۔