چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ چلی گئی

17 جولائی 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) چار رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اتوارکی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔ چیمپئن شپ 19 سے28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائیگی جس میں عباس زیب، ذیشان زیب، منصور زمان اور عبدالمالک پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔