کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ

17 جولائی 2017
کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد کا انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے معاہدہ

لندن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے انگلینڈ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے یارکشائر سے معاہدے پر دستخط کردیے۔ چمپیئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کاؤنٹی ٹیم میں آسٹریلوی کھلاڑی پیٹرہینڈز کومب کی جگہ لیں گے۔