اداکار البیلا کی 13 ویں برسی آج منائی جائیگی

17 جولائی 2017
اداکار البیلا کی 13 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (آن لائن) فلم، ٹی وی اور سٹیج کے نامور اداکار البیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تیرہ برس بیت گئے ان کی13ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ سٹیج، ٹیلی ویژن اور فلمی دنیا کے نامور مزاحیہ اداکار البیلا نے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے۔ البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ، اچا ناں پیار دا، بدنام، عشق نچاوے گلی گلی اور بائو جی قابل ذکر ہیں۔