ایک تصویر ایک کہانی

17 جولائی 2017
ایک تصویر ایک کہانی

جمیل عرف ککو اندرون لوہاری کا رہائشی ہے جو کہ آمنہ مسجد کے باہر تکہ کباب لگاتا ہے اس نے بتایا کہ وہ یہ کام پچھلے 40 سال سے کر رہا ہے چار بچے ہی۔ دو بیٹیاں دو بیٹے ہیں ایک بیٹا گونگا ہے جس کی شادی نہیں ہو سکی۔ باقی تمام شادی شدہ ہیں۔ جمیل عرف ککو نے مزید بتایا کہ وہ کرائے کے مکان میں رہ رہا ہے۔ اپنا گھر نہیں بنا سکا۔ پرانا مکان ہے جس کا کرایہ بھی پانچ ہزار روپے ہے۔ اس کے گاہک لگے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے اس کا کام چل رہا ہے اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا سب سے پرانا دوست ہے۔ خواجہ سعد رفیق جب بھی لوہاری آتے ہیں وہ جمیل کو مل کر جاتے ہیں۔( فوٹو عابد حسین )

ایک تصویر ایک کہانی

بلال داتا دربار کے سامنے بید کی فرنیچر مارکیٹ میں اپنے والد کے ہمراہ کام کرتا ...