لاہور چڑیا گھر میں سانپوں کا عالمی دن منایا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سانپوں کی نسل کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے لاہور چڑیا گھر میںسانپوں کا عالمی دن منایا گیا۔ دنیا میں پائے جانے والی سانپوں کی تین ہزار سے زائد اقسام کے سانپوں سے عموما خوف کا تاثر سامنے آتا ہے مگر اس میں یہ بات قابل غور ہے کہ اس قدر انواع میں سے صرف ایک چوتھائی اقسام ہی زہریلی ہوتی ہیں جبکہ باقی غیر زہریلے سانپ ہوتے ہیں۔ لاہور چڑیا گھر میں منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خان تھے۔