محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر سکتا ہے

17 جولائی 2017

لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ،لاہور ، سرگودھااور فیصل آباد ڈویژن میں مختلف مقامات پر بارشیں متوقع ہیں ۔ 18سے 19جولائی کے درمیان ان بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر سکتا ہے ۔ کسی بھی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پی ڈی ایم اے میں ماسٹرکنٹرول روم قائم کر دیاگیا ہے جہاں ہر محکمے کا افسر 24گھنٹے موسمیاتی تبدیلیوں کو مانیٹر کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیںتاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصانات سے بچا جاسکے ۔انہوں نے تمام اضلاع کی میونسپل کمیٹی کارپوریشن اورواسا کے افسران کو ہدایات کیںکہ وہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی مشینر اور عملہ کے ہمراہ ہر وقت الرٹ رہیں ۔