راوی کنارے گرائے گھروں کو متبادل جگہ نہ دینے پر متاثرین کا مظاہرہ، نعرے

17 جولائی 2017

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں راوی کنارے آباد گھروں کو گرانے اور متبادل جگہ نہ دینے کے خلاف متاثرین اور تحر یک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ‘ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور تحر یک انصاف کا بھی اظہار یکجہتی‘پارٹی کارکنوں ‘خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد میں شرکت ‘حکومت سے متاثر ین کو فوری متبادل جگہ فراہم کر نے کا مطالبہ ‘متاثر ین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما وسابق گور نرچوہدری محمدسرور کی قیادت میں تحر یک انصاف کے کارکنان بھی کثیر تعداد میں شر یک ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکمران ملک میں غر بت کی بجائے غر یب مکائو ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا مشن بھی غر یبوں پر ظلم بن چکا ہے شاہدرہ کے لوگوں کو بے گھر کرکے حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے بعد حکمرانوں کے اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں انکو آج نہیں کل گھرو ں کا جانا پڑ یگا اور عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر تر قی کی راہ پر گامزن کریں گے۔