میٹرو‘ سڑکیں‘ پل بنانے سے عوام خوشحال نہیں ہونگے: ذکر اللہ مجاہد

17 جولائی 2017

لاہو(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ لاہورشہر میں بنیادی ضروریات زندگی کا فقدان حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، غریب عوام پینے کے صاف پانی ، ٹریفک مسائل ، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اوربلنگ ، کمرتوڑ مہنگائی ودیگر مسائل کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے سٹرکوں ، پُلوں اور میٹروبسز جیسے میگا پروجیکٹس پر عوامی وسائل کا ضیاع کر رہی ہے ان منصوبہ جات سے عوام کو خوشحال نہیں بنایا جا سکتا ۔