تحریک پاکستان کے کارکن سید عرفان علی شاہ سپرد خاک ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج ہوگی

17 جولائی 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) تحریکِ پاکستان کے کارکن، سابق اسسٹنٹ کلکٹر ایکسائز اینڈ کسٹمز سید عرفان علی شاہ جو گذشتہ رات قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔ انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ٹیک سوسائٹی کے قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ مرحوم سید فیضان علی شاہ کے والد، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہدرشید، محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سید حسیب پاشا اور حافظ افتخار قریشی کے سسر تھے۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی آج سوموار سہ پہر 5:30بجے ٹیک سوسائٹی کی جامع مسجد میں منعقد ہوگی اور دعا 6:30بجے شام ہوگی۔