پانامہ کیس کے فائنل رائونڈ میں نوازشریف کی ہار یقینی ہے: حامد رضا

17 جولائی 2017

لاہو(خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاناما کیس کے فائنل راؤنڈ میں نواز شریف کی ہار یقینی ہے۔ فضل الرحمن اور اچکزئی کی نواز شریف بچاؤ مہم کامیاب نہیں ہو گی۔ نواز شریف بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔ حکمران کھسیانی بلی کھمبا نوچے والا کام کر رہے ہیں۔ ن لیگ سازش سازش کا شور مچا کر ڈرامہ کر رہی ہے۔ حکومت کے اتحادی جمہوریت نہیں نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں میاں منظور احمد وٹو، خرم نواز گنڈاپور، چوہدری محمد سرور اور دوسرے سیاسی راہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔