کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کونسل کا دو روزہ اجلاس

17 جولائی 2017

لاہور(نیوزرپورٹر)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی کونسل کا دوروزہ اجلاس صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری کی زیرصدارت لاہور ریجنل سینٹر میں منعقد ہوا۔جس میں سال رواں میںجاری پالیسیوں اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں چاروں صوبوں سے عہدیدران سینئر نائب صدر میجر جنرل سلمان علی،نائب صدر پروفیسر نقیب اللہ اچکزئی، خزانچی پروفیسر خالد اشرفی،ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز پروفیسر خالد مسعود گوندل، ڈائریکٹر نیشنل ریذیڈنسی پروگرام پروفیسر محمود ایاز، ڈائریکٹر نارتھ پروفیسر عامر زمان خاں،ڈائریکٹر ساوتھ پروفیسر رخسانہ زبیری،ڈائریکٹر آلسو پروفیسر محمد طیب،پشاور سے پروفیسر وقار عالم جان،کراچی سے پروفیسر روبینہ حسین،ملتان سے پروفیسر غلام مجتٰبی ،فیصل آباد سے پروفیسر اصغر بٹ،راولپنڈی اور اسلام آباد سے پروفیسر محمد شعیب شفیع اور پروفیسر رضوانہ چوہدری نے شرکت کی۔افواج پاکستان کی نمائندگی میجرجنرل سہیل حفیظ اور میجر جنرل محمد اسلم خاں نے کی۔کونسل نے زیر تربیت طلبہ کے جاری نظام تربیت کے مسائل اور پالیسیوں کا جائزہ لیا اور موثر مانیٹرنگ کو لازمی قرار دیا۔