عوام ترقی کا راستہ روکنے والوں کے منفی طرز عمل کو کبھی معاف نہیں کرینگے: پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(خبر نگار ) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری و رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عوام ملکی ترقی کا راستہ روکنے والوں کے منفی طرز عمل اور منفی کردار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، مسترد شدہ سیاسی عناصر ہوس اقتدار کی خاطر ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی میں رکاوٹ بن رہے ہیں اپنے ذاتی ایجنڈا کی تکمیل کی خاطر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے خواہشمند ہمیشہ کی طرح اب بھی ناکام ہوں گے اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی چوہدری شہباز ،ڈپٹی میئر مشتاق مغل، میاں طارق،سید توصیف شاہ، عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،اظہر فاروقی،جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواںہوا ہے اور منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کے ایسے معیار قائم کئے گئے ہیں۔