ناز بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے، وقاص شوکت

17 جولائی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامراہ اور ضلع ایسٹ کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے ناز بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔یہ بات سینیٹر عاجز دھامراہ نے کراچی کے سیکریٹریز اطلاعات سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر سینٹرل کے شہزاد مجید، کورنگی کے جانی اسماعیل میمن، خواتین ونگ کراچی کی اطلاعات شاہینہ سعیدہ بھی موجود تھی۔