مہاجر قومی موومنٹ کی کتابچہ تقسیم کرکے عوامی رابطہ مہم کا آغاز

17 جولائی 2017

کراچی( نیوز رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کی جاب سے 23 جولائی کو بیت الحمزہ گرائونڈ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے۔ عوامی رابطہ مہم کا آغا ز سیکریٹری جنرل شاہد فراز نے لانڈھی کے مختلف علاقوںمیں کتابچہ تقسیم کرکے کیا اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد فراز نے کہا کہ مہاجر قوم کو تقسیم کرنے کی تمام تر سازشیں خاک میں مل چکی ہیں قوم ایک بار پھر نہ صرف متحد ہوچکی ہے بلکہ 23 جولائی کو ہونے والا جلسہ عام اس حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا۔ شاہد فراز نے کہاکہ مہاجر قوم کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کی اوقات دنیا جانتی ہے۔ شاہد فرز نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے دلچسپی ہے نہ پارلیمانی سیاست کی فکر ہمارا صرف قوم کو متحد او رمنظم کرنا ہے جس کا پہلا مظاہرہ 19مئی کو آر سی ڈی گرائونڈ میں خواتین جلسے کی کامیابی کی صورت کیا گیا اور دوسری طاقت23 جولائی کو بیت الحمزہ گرائونڈ میں دکھائیں گے۔