جے آئی ٹی رپورٹ پر نواز لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے‘ دوا خان صابر
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے ترجمان دوا خان صابر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد ن لیگ کے ساتھ ان کے اتحادی بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔آج مولانا فضل الرحمان بھی شریف خاندان کو بچانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور شریف خاندان کی چوری چھپانے کے لئے تحریک انصاف کے اوپر بے جا تنقید کر رہے ہیں ۔ صحافیوں کے وفد سے ’’انصاف ہائوس ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے دوا خان صابر نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان شریف خاندان کو نہیں بچا سکتے۔ مولانا صاحب کی سیاست سب پر عیاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا جانا ٹہر گیا آج نہیں تو کل سہی ۔مولانا کیا دنیا کی کوئی بھی طاقت شریف خاندان کو اڈیالہ جیل جانے سے نہیں بچا سکتی۔