ناز بلوچ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد

17 جولائی 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے ناز بلوچ کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مقبولیت دن با دن بڑھتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سندھ سمیت پورے پاکستان میںشہید ذوالفقار علی بھٹو ، دختر مشرق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی عوام کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیوں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کو دیکھتے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات پیپلز پارٹی کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔