حقوق کیلئے ہزارہ وال برادری کو متحد ہوناہوگا‘بیرسٹر راجہ فیصل تنولی

17 جولائی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہزارہ قومی موومنٹ کا اجلاس میٹروویل سائٹ میں ہوا جس میں بیرسٹر راجہ فیصل تنولی نے خصوصی شرکت کی۔ سردار جنید‘ سردار طارق‘ حاجی ذوالفقار‘ قذافی خان‘ ملک سلیم تنولی‘ سرفراز تنولی‘ مہتدیٰ اعوان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں کراچی میں آباد ہزارہ وال قوم کے مسائل اور محرومیوں کو زیربحث لایاگیا۔ تقریب سے سردار طارق‘ قذافی خان‘ سردار‘ جنید‘ بیرسٹر راجہ فیصل تنولی‘ سرفراز تنولی‘ حاجی ذوالفقار‘ مہتدیٰ اعوان نے خطاب کیا۔ انہوںنے کہا کہ کراچی میں ہمیں اپنے حقوق‘ تحفظ اور شناخت کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا۔ یہ ہماری مجبوری اور وقت کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں مکمل نظرانداز اور ہماری عزت نفس کو مجروح کیا جارہاہے۔ ہزارے والوں کو اپنی آبادیوں میں ہر طرح کے بنیادی مسائل کا سامنا ہے۔