کراچی تاجرا لائنس کا شہر قائد میںہفتہ صفائی مہم چلانے کا اعلان

17 جولائی 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی تاجرا لائنس نے شہر قائد میںہفتہ صفائی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میںشہریوں میں عوامی آگاہی کے لیے واک کرنے کے ساتھ پمفلٹ تقسیم کیئے جائینگے ۔چیئرمین تاجر الائنس شاہراہ فیصل پر پہلے خود صفائی کرکے مہم کا آغاز کرینگے ۔ کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والانے ڈیفنس آفس میں تاجر الائنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری تنظیم نے اس اجلاس میں اتفاق کیا ہے کہ ہم جس شہر میں رہتے ہیں اسے گندگی سے پاک کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے کراچی میں گندگی اور کچرے کی صفائی کے حوالے سے عوام میںآگاہی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔بہت جلد میڈیا میں اس کا شیڈول بھی جاری کردیا جائے گا، ہم اس مہم کاآغاز اگست کے پہلے ہفتے میں شروع کردینگے جس کے لیے تمام لائحہ عمل ترتیب دیدیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ شہر قائد کو صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ فرض بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت اور متعلقہ اداروں سے اب کوئی توقع باقی نہیں رہی ہے اب یہ فریضہ عوام ہی اپنی مدد آپ کے تحت سر انجام دے سکتی ہے۔