ضلع غربی میں ندی نالوںکی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متوقع برسات کے باعث بلدیہ غربی میں رین ایمرجنسی کو بدستور جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کے ہمراہ چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں میں موجود رین ایمرجنسی سینٹرز بمعہ ضروری سازوسامان افسران کی نگرانی میں فعال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ہلکی و بھاری مشینری اورگاڑیوں کی درست حالت میں موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے۔