کے الیکٹرک کے تار گرنے سے جانیں ضائع ہو رہی ہیں وسیم اختر

17 جولائی 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سارے ڈسٹرکٹس کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں ، کے الیکٹرک کے تار گرنے سے جانیں ضائع ہو رہی ہیں ، انڈرپاسزکے SUMP صاف کردیئے گئے ہیں ، رین ایمرجنسی سینٹر 24 گھنٹے کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، واٹر بورڈ سیوریج کی نکاسی کا انتظام کرے، نالوں میں سیوریج ڈالنے اور کچرا پھینکنے سے اداروں کو روکا جائے یہ بات انہوں نے رین ایمرجنسی سینٹر اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں منعقدہ ایک اجلاس اور بعد ازاں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئر کراچی ڈاکٹر ارشد عبداللہ وہرہ، ضلع شرقی کے چیئرمین معید انور ، ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، فنانس کمیٹی کے چیئرمین ندیم ہدایت ہاشمی، ورکس اینڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین حسن محمود، ڈائریکٹر جنرل ورکس شہاب انور، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر میں بارشوں کی صورت میں اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر پانی کی نکاسی کا انتظام کریں گی، شہر میں جن مقامات پر پانی جمع ہو رہا ہے وہاں خصوصی طور پر انتظامات کئے گئے ہیں ، آٹھ سال