کراچی کو تباہ ہونے سے بچایا جائے،اشرف بنگلوری

17 جولائی 2017

کراچی( نیوز رپورٹر) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو مکمل اختیارات نہ دے کر کراچی کو تباہ کیا جارہا ہے حکومت سندھ خود کراچی کے مسائل کو حل کررہی ہے نہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دے کر کام کرنے دیا جارہا ہے۔ اشرف بنگلوری نے کہاکہ کراچی کی گنجان سڑکیں سیوریج کے نظام سے تباہ ہوکر رہ گئی ہیں۔