گلشن معمار کے گیٹ نمبر ون میں بارش کا پانی تالاب بن گیا
کراچی( نیوز رپورٹر)گلشن معمار کے گیٹ نمبرون پر بارش کا پانی تالاب کی صورت میںجمع ہے ،بارش کے کھڑے پانی کی وجہ سے مچھر ،مکھیاںاور جراثیم تیزی سے پھیل رہے ہیں جسکی وجہ سے ڈینگی، ملیریا اور دوسرے وبائی امراض کے پھیلنے کاخطرہ ہے،چونکہ یہ گلشن معمار کے مختلف بلاکس اور ڈریم ورلڈ کا داخلی راستہ ہے اسی لیے یہ ایک مصروف گزر گاہ بھی ہے، یہاں سے گزرنے والوں اور اسکے اطراف رہائش پذیر افراد اور یہاں سے گزرنے والے پانی کی وجہ سے شدید اذیت میںمبتلا ہیں آمدورفت میں مشکل پیش آرہی ہے۔