جے آئی ٹی رپورٹ پر من وعن عمل ہونا چاہیے‘ حسین ہارون

17 جولائی 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق اسپیکر سندھ ااسمبلی اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب برائے پاکستان حسین عبداللہ ہارون نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کا حصہ تھی اور جے آئی ٹی کی رپورٹ پر من وعن عمل ہونا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن )کا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی عدالتوں کا احترام نہیں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو جو اختیارات دیئے ہیں وہ واضح ہے اور عدلیہ کا وقار کا احترام لازم ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میروبشام کے موقع پر بشام کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے گذشتہ روز صوبائی اسمبلی پی کے 87 محمد ارشاد خان سے ان کے چچا کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ تحصیل ناظم الپوری محمد طاہر خان اور دیگر لوگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔