بھی بے اختیار نہیں جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں ،حلیم عادل شیخ
کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما ء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بارشیں ہر سال ہوتی ہے لیکن بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے اتنے سالوں میں کوئی بھی سنجیدہ قدم نہیں اپنایا گیا صرف میٹنگز اجلاسوں اور دوروں پر زور دیکر عوام کے کروڑوں روپوں پر جھاڑو پھیرا جارہا ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا پی ڈی ایم اے میں صرف نااہل لوگ بھرتی کیے گئے ہیں جنہیں پتہ ہی نہیں ہے کہ ان کاکام کیا ہے آج دن تک اس ادارے کا کوئی موثر کام سامنے نہیں آسکا۔ وزیراعلیٰ کے پھرتیلے دورے بھی اب کہیں نظر نہیں آرہے عوام کی خدمت کے دعوے کرنے والے صرف اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں۔ میئر کراچی اتنے بھی بے اختیار نہیں جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں ۔ پی ایس 114میں الیکشن کے روز صفائی کچرے کی مشینری گھمائی جارہی تھی صرف اس لیے کے ووٹرز کو مائل کیا جاسکے مگر جب آج اس مشینری کی ضرورت پڑ رہی ہے تو وہ کہیں ظاہر نہیں۔