میئر کرترقیاتی منصوبے نامکمل چھوڑنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ڈاکٹر کھٹو مل

17 جولائی 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے سیکریڑی محکمہ اقلیتی امور کو ہدایات دی کہ پچھلے سالوں سے جاری منصوبوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ 7 دن کے اندر ان کے دفتر میں جمع کی جائے اور جن منصوبوں کے ٹھکیداروں نے تعمیراتی کام معیار کے مطابق نہیں کیا یا وہ کام ادھورا چھوڑ دیا ان کے خلاف کنٹریکٹ کے ضابطے و قوانین کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے.۔