ایڈونچر اینیمیشن فلم ’’دجال‘‘ کا ٹریلرجاری

17 جولائی 2017

کراچی(نیوز رپورٹر)وجود انٹرٹینمنٹ اور ڈبلیو بی جے کے اشتراک سے ایڈونچر اینیمیشن فلم دجال ’’دی سلیئر اینڈیز فالورز‘‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ سومنٹس پر مبنی فلم HD-4K اردو‘ انگلش‘ مالے‘ عربی اور چائنیز سمیت5زبانوں پر مشتمل ممتاز سینما گھروں میں فروری 2018 میں پیش کی جائے گی۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے منفرد فلم کو فلمی حلقے ایک اچھی کاوش قرار دے رہے ہیں۔ فلم کے رائٹر‘ ڈائریکٹر ابرار رانا‘ پروڈیوسر عدنان اقبال‘ ایگیکٹو پروڈیوسر محمد ملالہ عبید دھلم القبیسی‘ ایسوسی ایٹ پروڈیوسر محمدتبریز ہیں۔ فلم50 سے زائد ممالک میں ورلڈ وائڈ پیش کی جائے گی جبکہ لانچنگ تقریب یو اے ای میںہوگی۔