نواز شریف ملک کیخلاف سازشوں کو عوامی طاقت سے ناکام بنائینگے‘ شاہین حبیب

17 جولائی 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ہائوس پر لیڈیز ونگ کی مرکزی جنرل سیکریٹری شاہین حبیب اللہ خان میاں محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے موقع پر سندھ کی صدر زاہد بھنڈ، MPA سورٹھ تھیبو، پروین بشیر، مہناز اختر، شمیم تنولی، ڈاکٹر گل رعنا بھٹی، جمیلہ ظفر، میرپور خاص کی صدر راحیلہ مری، عمر کوٹ کی صدر نیلم، فاخرہ تیمور، مہوش، ڈاکٹر بی بی فرخندہ، صائمہ صدیقی ، خالدہ ایوب، اقبال بیگم، شاہدہ انوار ودیگر نے میاں شریف اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شاہین حبیب اللہ خان نے کہا کہ ملکی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے خود کو اور اپنی فیملی کو JIT کے سامنے پیش کرکے ایک تاریخ رقم کی انشاء اللہ نواز شریف سرخرو ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ اور گوادر کی بندرگاہ جیسے
عظیم قومی تعمیر کے منصوبے ہی اصل میں پاکستان مخالف دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹک رہے ہیں۔ قوم کو یقین ہے کہ محمد نواز شریف ملک اور قوم کے خلاف ان سازشوں کو عوامی طاقت کی مدد سے ناکام بناکر سرخروی حاصل کریں گے ۔ ماضی میں ایٹمی دھماکے اور موٹروے بنانے کی سزا مخالفین نے نواز شریف کی حکومتیں ختم کرکے دیا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔