نوازشریف بند گلی میںپھنس چکے ہیں ، نکلنا مشکل ہے ، مخدوم عطا حسین

17 جولائی 2017

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ رابطہ کونسل سندھ کے صدر مخدوم عطا حسین نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نواز شریف خاندان کے خلاف اللہ کا سوموٹو ہے۔ پرویز مشرف کی باقیات نے وزیراعظم نواز شریف کو یہاں تک پہنچایا۔ وفاقی کابینہ او رپارٹی پر یہی لوگ قابض ہیں ۔وہ نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔ مخدوم عطا حسین نے کہاکہ نواز شریف بندگلی میںپھنس چکے ہیں جہاں سے نکلنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ نے نظریاتی کارکنوں کو بڑ ا مایوس کیا ۔ قدم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ لگانے اور وزیراعظم کو مستعفی نہ ہونے کا مشورہ دینے والے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد کہیں نظر نہیں اٹھائیں گے۔ دنیا کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کا وقت آچکا ہے مخدوم عطا حسین نے کہاکہ سپریم کورٹ کی آج کی
سماعت پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سندھ کے کارکنوں کو ہمیشہ مرکزی قیادت نے نظر انداز کیا ۔ آمر مشرف کے دور میں میرے بڑے بھائی مخدوم شاہنواز سمیت دیگر نظریاتی کارکنوں نے مشرف کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے سندھ میں پارٹی کوزندہ رکھا مگر افسوس اقتدار میں