راول ڈیم کا پانی آلودہ کس نے کیا؟

17 جولائی 2017
راول ڈیم کا پانی آلودہ کس نے کیا؟

مکرمی! اطلاعات کے مطابق راول ڈیم اسلام آباد کے پانی میں مچھلیوں کو مارنے کے لیے کیمیکل استعمال کیا گیا ، جس کے بعد ڈیم کا پانی زہر آلودہ ہو گیا۔ ڈیم کا پانی راولپنڈی اسلام آباد کے بیشتر حصے کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہ پانی ایم ای ایس کینٹ کے رہائشی علاقوں کو سپلائی کرتا ہے ۔ ڈیم میںکیمیکل ڈالنے کی خبر کے بعد ایم ای ایس نے ان علاقوں کی مساجد میںاعلانات کر کے لوگوں کو ڈیم کا پانی استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ راول ڈیم انتظامیہ نے پانی چند روز کے لیے بند کر دیا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اس کوتاہی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ایک مافیا نے پانی کو آلودہ کیا اور شہریوں کو شدید مشکلات میں مبتلا کیا۔ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر ذمہ داری پر راول ڈیم انتظامیہ کے خلاف کارروائی کر کے شہریوں تک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ (حمزہ فیاض ستی، 0336-5417419)