بنیادی سہولتوں سے محروم گا¶ں

17 جولائی 2017

مکرمی! کانی تحصیل جنڈ کا وہ بدنصیب گا¶ں ہے جو آج بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہے ہر سیاسی لیڈر نے اپنے سیاسی حواریوں کو نوازنے کے لئے انفرادی طورپر بجلی ضرور دی لیکن بحیثیت مجموعی بے یارومددگار عوام کی کثیر تعداد آج بھی اس نعمت سے محروم ہے کیونکہ ہمارے نام نہاد جمہوری سیاستدان عوام کا پیسہ بلاامتیاز عوام پر خرچ کرنے کی بجائے سیاسی بنیادوں پر صرف کرتے اور اپنے سیاسی حمایتیوں کو نوازنے کے لئے خرچ کرتے ہیں ہمارے گھروں کے پاس سے بجلی گزر رہی ہے لیکن سیاسی یتیمی کی وجہ سے ہم بجلی سے محروم ہیں۔ انہی ناانصافیوں کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات میں حکومتی پارٹی کا مضبوط امیدوار برے طریقے سے ہار گیا۔ ہمارے گا¶ں کے ہسپتال میں عرصہ دراز سے ڈاکٹر نہیں ہیں جبکہ گا¶ں میں کوئی اور مستند ڈاکٹر بھی نہیں۔ بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ اسی طرح ہمارے گا¶ں میں تین ہائی سکولز ہیں جہاں کوئی مستقل ہیڈ ماسٹر صاحبان نہیں بلکہ انچارج کام چلا رہے ہیں کاش دانش سکولوں کا نعرہ لگانے والے جمہوریت کے علمبرداروں کو غریبوں کے ان سکولوں کا بھی کچھ احساس ہوتا۔ (آنریری کیپٹن (ر) شاہ جہان خٹک ضلع اٹک)