لاڑکانہ: رینجرز کا آپریشن ، 10 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد ، مفرور اسد کھرل کے قریبی ساتھی ہیں، ذرائع

17 جولائی 2016 (20:37)

 مفرور ملزم اسد کھرل کی تلاش کےلئے لاڑکانہ کے قریب گوٹھ پٹھان ابڑو میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 10 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم مفرور اسد کھرل کے قریب ساتھی ہیں۔ پانچ روز قبل رینجرز کی تحویل سے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی کے مبینہ فرنٹ مین اسد کھرل کی گرفتاری کے لئے رینجرز نے اپنی کارروائیوں کو مزید تیز کرتے ہوئے گوٹھ ابڑو میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دس افراد کو گرفتار کیاگیا، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تمام افراد پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین مقدمات میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزموں کو اسد کھرل کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پانچ روز قبل رینجرز کی حراست سے فرار ہونے والے اسد کھرل کے واقعے کی ایف آئی آر بھی ابھی تک درج نہیں کی جا سکی ہے۔