کشمیریوں کیلئے آوازاٹھانے پر ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی دباﺅ پرحافظ محمدسعید کا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی کشمیری حریت پسند برہان وانی کی ڈی پی لگانے والے ہزاروں فیس بک اکاونٹس اور پیجزبلاک کردئیے۔سوشل میڈیا صارفین نے فیس بک اور ٹویٹر کے اس متعصبانہ اقدام پر شدید احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دباﺅ کے سامنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بھی نہیں ٹھہر سکیں۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرٹویٹر انتظامیہ نے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ نے بھارتی حکومت کے دباﺅ پرحافظ محمد سعیدکا ٹویٹر اکاونٹ بلاک کیا۔جماعة الدعوة کے ترجمان احمدندیم نے بتایا کہ حافظ محمد سعید ٹویٹر پرکافی عرصہ سے فعال تھے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پرمتعصب بھارتی حکومت کی درخواست پرٹویٹر انتظامیہ نے ان کا آفیشل اکاونٹ اطلاع دئیے بغیر بلاک کردیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے سے کھلا مذاق ہے ،ہم ٹویٹر انتظامیہ سے شدید احتجاج کرتے ہیں۔دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی شہید کشمیری حریت پسند برہان وانی کی ڈی پی لگانے والے ہزاروں فیس بک اکاونٹس اور پیجز بلاک کردئیے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ۔بھارتی دباﺅ پر کیے گئے فیس بک کے اس متعصبانہ اقدام پرٹویٹر پر #FacebookvsBurhanWaniکا ٹرینڈٹاپ پررہا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا اگر مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرنا جرم ہے تو وہ یہ جرم کرتے رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38