وزیر اعظم نے پراپرٹی ڈیلرز کے احتجاج کا نوٹس لے لیا ، اسحاق ڈار کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت

17 جولائی 2016 (18:58)

 وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے فیصلے کے بعد پراپرٹی ڈیلر ز سراپا احتجاج ہو گئے، وزیر اعظم نواز شریف نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پراپرٹی ڈیلرز سے مل کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی ہے، اسحاق ڈارکل پراپرٹی ڈیلرز کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج جاری ہے اور اس معاملے کو حل کرنے کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ذمہ دری سونپ دی ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکل پراپرٹی ڈیلرز کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات سنیں گے جس کے بعد وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیاجائے گا۔ حکومت کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے بعد ملک بھر میں پراپرٹی ڈیلر ز نے احتجاج شروع کر دیا جس سے رئیل سٹیٹ کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے اور عید کے بعد اس کاروبار میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔