لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلہ، شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی

17 جولائی 2016 (18:45)

 لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد، قصور، نارووال، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سانگلہ ہل، رائیوینڈ، ساہیوال اور دیگر شہروں میں شام 4 بجکر 58 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز لاہور سے 37 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں 10 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے نتیجہ میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔