مقبوضہ کشمیر :شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد اڑتالیس ہو گئی، وادی میں اب بھی کرفیو نافذ ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا. ریاستی ظلم و جبر کے خلاف کشمیریوں کا جوش و جذبہ بھی ختم نہ ہوا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا بھارتی دہشت گردوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
بھارتی حکومت نے اپنے فوجیوں کی مکروہ اور انسانیت سوز کارروائیاں چھپانے کیلئے مقبوضہ وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بند ہے جبکہ پاکستانی ٹی وی چینلز ، کشمیر کو کوریج دینے والے بھارتی چینلز اور کیبلز ٹی وی پر پابندی عائد کی گئی ہے، کشمیر میں چھپنے والے اخبارات کی اشاعت بھی نہ ہوسکی۔
سری نگر، پلوامہ، پہلگام ، ترال ، بارہمولہ، جموں سٹی، سمیت تمام دس اضلاع میں کشیدگی برقرار ہے. بھارتی فوج نے جنگی ہیلی کاپٹرز سے بھی کشمیری پر امن مظاہروں کو نشانہ بنارہے ہیں. بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں زخمی ہیں ، سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہیں.