بارشوں کے باعث ڈیمز میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے

17 جولائی 2016 (15:52)

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک میں جاری بارشوں کے بعد ڈیمز پانی سے بھر گئے ہیں. دریائے سندھ میں کالا باغ اورچشمہ پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا . منگلاڈیم میں پانی کی آمد 35ہزار کیوسک جبکہ پانی کااخراج 10ہزار600کیوسک ریکارڈ کیا گیا، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد3 لاکھ19ہزار کیوسک جبکہ پانی کااخراج2 لاکھ91 ہزار200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا میں پانی کی سطح 1515.87فٹ ریکارڈ کی گئی. فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 60 ہزار 400 کیوسک رکارڈ کیا گیا. دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا. کالاباغ پر پانی کی آمد 3لاکھ20ہزار100اور اخراج 3لاکھ12ہزار300کیوسک رکارڈ کی گئی. چشمہ اور گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح بلند ہے. چشمہ پرپانی کی آمد 3لاکھ40ہزار200اوراخراج 3لاکھ17ہزار100کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ گڈومیں پانی کی آمد1 لاکھ92ہزار100 اوراخراج1لاکھ 56ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ۔
فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث آیندہ 24گھنٹے میں پانی کی سطح میں مزید اضا فے کا امکان ہے.