لاہور میں بارش : چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت پانچ افراد جاٰن کی بازی ہار گئے

17 جولائی 2016 (15:47)
لاہور میں بارش : چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت پانچ افراد جاٰن کی بازی ہار گئے

لاہور شہر میں ابر رحمت زحمت بن گئی، تین مختلف مقامات پر چھتیں اور دیواریں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے. ملتان چونگی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے, زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا.
بند روڈ کے علاقے میں مکان کی دیوار گرنے سے چار بچے ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے. ایک ہی گھر میں تین بچوں کی موت سے اہلخانہ پر صف ماتم بچھ گئی ہے.
شمع کے علاقے میں چھت گرنے سے باپ ہلاک جبکہ ماں بیٹا زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا.
دوسری جانب بارش نے انتظامیہ کے اتنظامات کی قلعی بھی کھول دی ,متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب رہی.