ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد ترک عوام اب بھی سڑکوں پر ہیں اورحکومت کے حق میں جشن منا رہے ہیں

ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے، استنبول سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر جشن منا رہے ہیں، ملک پر اسوقت جمہوری حکومت کا مکمل کنٹرول ہے۔
ترک عوام صدر اردوان کی حمایت میں صدارتی محل کے باہر جمع ہیں، فوجی بغاوت میں ناکامی پر ترک عوام خوشی سے نہال ہے۔ لوگوں نے ترکی کے پرچم اٹھائے حکومت کے حق میں نعرے لگائے۔
دوسری طرف ناکام فوجی بغاوت کے دوران جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 265 ہو گئی ہے. ترکی نے جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن پر سازش کا الزام لگاتے ہوئےامریکا سے اس کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سازش کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ’انصاف کے کٹہرے‘ میں لایا جائے گا۔ حکومت کا باغیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے .تختہ الٹنے کی ناکام سازش میں شریک اعلیٰ افسران سمیت 2,839 سپاہیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دو ہزار سات سو پینتالیس ججز اور پراسیکیوٹرز کی بھی گرفتاری عمل میں لائی جارہی ہے۔
شہباز کا کراچی کو نیویارک بنانے کا دعویٰ! مگر کیسے؟
انگریزی کا ایک لفظ ہے Audacity اُردو میں اس کے معنی خود اعتمادی بھی ہے اور ڈھٹائی ...
چوہدری شجاعت حسین کا ’’کڑوا سچ‘‘…2
گو کہ چوہدری شجاعت حسین کا تعلق گجرات کی جٹ برادی سے ہے وہ سیاست تو گجرات میں ...
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100فیصد اضافہ کر دیا
نادرا نے شناختی کارڈ کی فیسوں میں 100 فیصد اضافہ کرتے ہوئے ملک بھر کے دفاتر کو ...
ترکی میں فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہ اور2016میں فوجی بغاوت کے الزام میں ...
انقرہ (اے این این)ترکی میں فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبہ اور2016میںفوجی بغاوت کے ...
ترکی: ناکام فوجی بغاوت سے تعلق میں 3000فوجی اہلکاروں کو برخاست کیا جائیگا
انقرہ(آن لائن)ترک حکام جلد تقریباً 3000فوجی اہلکاروں کو 2016ء کی ناکام فوجی ...
چھو ٹے میا ں بڑے کی تا حیا ت نا اہلی کا جشن منا نے ملک گیر دورے پر نکلے ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر ...