لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب اورخٰبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا

17 جولائی 2016 (14:46)

باران رحمت سے گرمی اورحبس کا زور ٹوٹ گیا جس سےگرمی سے بے حال لوگوں نے سکھ کا سانس لیا. محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے . مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا. بلتستان اور کشمیر کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے.محکمہ موسمیات کی جانب سے بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔