ترکی میں بغاوت کا الزام امریکہ پر لگانا بے بنیاد ہے: امریکی وزیرخارجہ جان کیری

17 جولائی 2016 (14:36)

غیرملکی میڈیا کےمطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ترک ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اورکہا کہ امریکہ پر بغاوت کے الزامات لگانا بے بنیاد ہے،اس طرح کے الزامات سے تعلقات متاثر ہوں گے.امریکی وزیرخارجہ نے ترکی میں امریکیوں کے زیراستمعال ایئربیس کی بندش کا معاملہ بھی اٹھایا.انہوں نے کہا کہ داعش کیخلاف کارروائیں جاری رکھیں گے.جان کیری نے کہا کہ امریکہ بغاوت سےمتعلق تحقیقات کیلئےترکی سے مکمل تعاون کرےگا۔