ترکی میں محصورایک سو چالیس پاکستانی نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گٗئے

17 جولائی 2016 (13:55)

ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد سینکڑوں پاکستانی ترکی کے مختلف شہروں میں محصور ہو گئے تھے ، حالات معمول پر آنے کے بعد پہلی فلائٹ کے ذریعے ایک سوچالیس پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے.ان مسافروں میں وہ مسافر بھی شامل ہیں جو دوسرے ممالک سے سیروتفریح کے لئے ترکی گئے تھے اور فضائی آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ پر محصور ہوگئے .مسافروں کا کہنا تھا کہ استنبول ایئرپورٹ پرہزاروں لوگ موجود تھے جو فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنتے ہی جان بچانے کے لئےمحفوظ مقامات کی طرف بھاگ نکلے.

دوسری جانب مسافروں نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے خاطر خواہ مدد نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا .ترکی سے مخلتف پروازوں کے ذریعے مزید پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے.